(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤمیں تیزی کے باعث کاروباری مراکز شام پانچ بجے بند کرنے اور شادی بیاہ اور تعزیتی تقریبات پرپابندی عاید کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کورونا کی وبا میں تیزی کے باعث احتیاطی تدابیر میں مزید سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اسپتال اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ کاروباری مراکز شام پانچ بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ رات 8 بجے کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ، شہر میں 15 سے زیادہ افراد کو ایک جگہ اکھٹے بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے ۔
شادی بیاہ اور تعزیتی تقریبات پرپابندی عاید کی گئی ہے عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ چہروں کے ماسک کے استعمال میں مزید سختی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔