• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

کرم ابو سالم گذرگاہ پر حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے عملے کو بے دخل کردیا

پیر 18-02-2019
in غزہ
0
کرم ابو سالم گذرگاہ پر حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے عملے کو بے دخل کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان تجارتی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی ’’کرم ابو سالم‘‘ گذرگاہ پر تعینات فلسطینی اتھارٹی کا عملہ وہاں سے نکال باہر کرنے کے بعد اس پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے ’’وفا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حماس نے اسرائیل سے متصل کرم ابو سالم گذرگاہ پر تعینات فلسطینی اتھارٹی کے عملے کو بے دخل کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو حماس کے مسلح ارکان نے کرم ابو سالم کراسنگ پر تعینات فلسطینی اتھارٹی کےعملے کو وہاں سے نکل جانے کو کہا۔ حماس نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا عملہ کرم ابو سالم گذرگاہ سے نکل چکا ہے۔

غزہ میں حماس کی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ غزہ حکومت نے کرم ابو سالم کے حوالے سے جو اقدام کیا ہے وہ سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے ناگزیر تھا۔ حالیہ ایام میں غزہ کی پٹی میں بدامنی کے بعض واقعات کے بعد ایسا کرنا اور بھی ضروری ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے عملے نے غزہ کی پٹی کی انتظامیہ کے ساتھ عدم تعاون کی پالیسی اپنا رکھی تھی۔ فلسطینی عوام کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر اس گذرگاہ کو کھولا گیا ہے۔

سنہ 2007ء کو حماس نے تحریک ’’فتح‘‘ کو غزہ سے بے دخل کر دیا تھا تاہم سنہ 2017ء کو حماس نے گذرگاہوں کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے سے اتفاق کیا تھا۔ کرم ابو سالم کراسنگ غزہ اور غرب اردن کے درمیان تجارتی آمد ورفت کا اہم ترین ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔

Tags: اسرائیلآمد ورفتانتظامیہبدامنیبے دخلتجارتیتعیناتحماسعملہغرب اردنغزہفلسطینفلسطینی اتھارٹیکراسنگگذرگاہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.