غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں جمعہ کے روز ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ تینوں شہریوں کو درمیانے درجے کے زخموں کے علاج کی خاطر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ تینوں زخمیوں کو شہدائے الاقصیٰ ہسپتال میں پہنچا دیا گیا تھا، اس بم کے ٹکڑوں سے زخم آئے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک 21 سالہ نوجوان کو تشویشناک حالت کی وجہ سے شفاء ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین