• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 9 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

‘نیتن یاھو غزہ پرحملے کی دھمکیاں دے کرخطےکوآگ میں جھونکنا چاہتے ہیں’

جمعہ 24-01-2014
in غزہ
0
plf natinyahu
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی پارلیمنٹ[کنیسٹ] کے عرب کمیونٹی سے منتخب رکن پارلیمنٹ محمد برکہ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو غزہ کی پٹی پرحملوں کی دھمکیاں دے کرفلسطین میں اسرائیل کےخلاف نفرت کے آتش فشاں کو دھماکے سے پھٹانے اور مذاکرات سے فرار کی راہ تلاش کر رہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محمد برکہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی کے اجلاس سے جمعرات کے روز خطاب میں کہا کہ غزہ پرحملے خطے کو آگ میں جھونکنے کا باعث بنے گا۔ میں نے دیکھا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو اورصدر شمعون پیریز حالیہ کچھ ہفتوں سے فلسطینی تنظیم حماس کےخلاف ضرورت سےزیادہ سخت زبان استعمال کر رہے ہیں۔

غزہ پر فوج کشی ، حماس قیادت کی قاتلانہ حملوں میں ہلاکت کی دھمکیوں کے ذریعے حکومت اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اسے اندازہ نہیں کہ غزہ پرحملہ خطے میں اسرائیل کے خلاف نفرت کی آگ بھڑ کا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو فلسطین اور ایران فوبیا کا شکارہیں۔
 
وہ پہلے ایران کے جوہری پروگرام پرہونے والی عالمی ڈیل پر برہم تھے اور آئے روز تہران کو ‘سبق سکھانے’ کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ ایران کےخلاف کسی بھی فوجی کشی میں ناکامی کےبعد اب امن مذاکرات سے فرار کے لیے غزہ پرحملوں کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

مقبوضہ عرب علاقوں میں قائم "ڈیموکریٹک فرنٹ برائے امن ومساوات” کے صدر نے کہا کہ مجھے نیتن یاھو اور صہیونی عسکری قیادت کے بیانات سے آگ اور خون کی بو آ رہی ہے۔ اگر صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی کےخلاف کسی طاقت آزمائی اور مہم جوئی کی حماقت کی تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔ اس آگ کے شعلوں سے کوئی اسرائیلی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.