(روز نامہ القد س ۔خبررساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے کسی بھی فوری حملے سے نمٹنے اور اسکا بروقت جواب دینے کے لیے فلسطین کے سیکورٹی اداروں نے فوجی مشقوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دور روز سے جاری مشقوں کا مقصد اپنے سیکورٹی اداروں کو کسی بھی جنگی صورتحال کے لیے تیار کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مشقوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پہلے حصے میں دشمن کی جانب سے کی گئی کسی بھی کارروائی سے فوری نمٹنا،جب کے دوسرے اور تیسرے حصے میں سیکورٹی اداروں کو سیکورٹی الرٹ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
مشقوں کے دوران سیکیورٹی اداروںکو اچانک گھروں سے نکل کر بیرکوںمیں پہنچنے، مرکزی آپریشن کنٹرول روم کے ساتھ رابطے اور کسی بھی بدنظمی سے نمٹنے کے لیے تربیت دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مشقوں کے تناظر میں غزہ میں سیکیورٹی حکام نے سڑکوں اور گذرگاہوں کا کنٹرول سنھبال لیا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مشقوں کے لیے ہائی الرٹ کیاگیا تھا۔