• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصری ماہی گیروں کی کشتی بے قابو ہو کر غزہ کے ساحل پر حادثے کا شکار

ہفتہ 19-01-2019
in غزہ
0
مصری ماہی گیروں کی کشتی بے قابو ہو کر غزہ کے ساحل پر حادثے کا شکار
2
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصرمیں خراب موسم اور سمندر میں اٹھنے والی طوفانی لہروں کے باعث ماہی گیروں کی کشتی بے قابو ہو کرغزہ کے ساحل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیرلا پتا ہوگیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن میں چھ کو بچالیا گیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ فلسطینی پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی مصری ماہی گیروں کی کشتی سے چھ مصری شہریوں کو بچا لیا ہے اور ان کے ساتویں ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

معمولی زخمی ہونے والے مصری شہریوں کو غزہ کی پٹی کے شہداء الاقصیٰ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں مصر واپس بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب حادثے سے دوچار ہونے والے مصری ماہی گیروں نے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سمندر میں اٹھنے والی طوفانی لہروں کے باعث ان کی کشتی غزہ کے ساحل سے جا ٹکرائی۔ انہوں نے اپنی شناخت طہ عکاشہ، محمد جمال حمامی، احمد جمال حمامی، احمد محمد شبار، مجدی محمد صابر کے ناموں سے کی جبکہ ان کے ساتویں لاپتا ساتھی کی شناخت جمعہ العشی کے نام سے کی گئی ہے۔ ان چھ کا تعلق دمیاط کے عزبہ البرج کےعلاقے سے جب کہ لاپتا ہونے والے کا تعلق مصر کی الفیوم گورنری سے بتایا جاتا ہے۔

Tags: حادثےسمندرطوفانیغزہفلسطینکشتیماہی گیرمصروزارت داخلہ
Share2TweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.