• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصری فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی بچہ شہید کردیا

جمعہ 06-11-2015
in غزہ
0
Egypt Firing
0
SHARES
0
VIEWS

مصری فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ساحل سمندر میں ماہی گیری کرتے ہوئے ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔ دوسری جانب غزہ وزارت داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قاہرہ سے فلسطینی لڑکو شہید کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام مصری فوج نے جنوبی غزہ کے ساحلی علاقے رفح کے سمندر میں سولہ سالہ فلسطینی لڑکا فراس محمد مقداد سمندر میں مچھلیاں پکڑ رہا تھاکہ مصری فوجیوں ںے اس پر فائر کھول دیا۔

شہید بچے کےاہل خانہ نے بتایا کہ فراس مقداد کو اس وقت مصری فوج کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ سمندر میں مچھلیوں کے شکار کےبعد کنارے پرپہنچ گیا تھا۔ فائرنگ سے مقداد شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں وہیں پر دم توڑ گیا تھا۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت داخلہ نے مصری فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے فلسطینی لڑکے کی شہادت کو افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے مصری حکومت سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ وزارت داخلہ کی جانب سےجاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری فوج کی جانب ماہی گیر کرنے والے فلسطینیوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کا عمل نہایت افسوسناک ہے۔ مصری حکومت کو اس واقعے کی تحقیقات کرانا ہوں گی۔

وزارت داخلہ نے ایک بے گناہ فلسطینی لڑکے کے قتل کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم ایک طرف صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں اور دوسری جانب مصری فوج بھی ان کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ مصری فوج کا طرز عمل نہایت خطرناک اور ناقابل قبول ہے۔ قاہرہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی بچے کی شہادت میں ملوث فوجیوں سے تحقیقات کرے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.