• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصری فوج نے دوبارہ غزہ میں پانی چھوڑ دیا، کئی علاقے زیرآب، مکان منہدم

بدھ 04-11-2015
in غزہ
0
Gaza Turnel
0
SHARES
0
VIEWS

مصری فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پرایک بارپھرسمندری پانی کا ریلہ چھوڑ دیاہے جس کے نتیجے میں کئی سرحد دیہات زیرآب آئے ہیں اور متعدد مکانات کے منہدم ہونے کی تصدیق ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے غزہ کے جنوبی سرحدری علاقےرفح میں بوابہ صلاح الدین اور اس کے آس پاس کے مقامات پر سمندر سے لایا گیا پانی چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ پانی کے ریلے سے شہریوں کی فصلیں اور املاک تباہ ہوگئیں۔

غزہ کی پٹی میں نیوز ایجسنی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ منگل کی شام مصری فوج نے سرحدی علاقے میں نام نہاد زیرزمین سرنگوں کو مسمار کرنے کے لیے پانی چھوڑا جس کے نتیجے میں شہریوں کی فصلیں اور مکانات زیرآب آگئے۔ پانی کے ریلے کی اطلاع ملتے ہی غزہ کی پٹی میں امدادی اداروں کے کارکن اور سیکیورٹی اہلکار بوابہ صلاح الدین پہنچ گئے۔ امدادی کارکنوں کی آمد سے قبل ہی متعدد مکانات پانی داخل ہونے سے زمین بوس ہوچکے تھے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مصری فوج نے منگل کی شام بغیر کسی پیشگی اطلاع کے غزہ کی سرحد پر پانی کےپائپ کھول دیے جس کے نتیجے میں فصلوں، سبزیوں اور لوگوں کی دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ مصری فوج غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقوں کو گذشتہ ستمبر سے ڈبونے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ سمندر سے لائے گئے پانی کے چھوڑنے کامقصد غزہ کی پٹی کی سرحد پربنائی گئی سرنگوں کو مسمار کرنا ہے مگر اس کے نتیجے میں عام آبادی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.