غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصر کا ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی وفد جمعرات کو خصوصی دورے پر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پہنچا جہاں وفد نے فلسطینی سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری وفد بیت حانون گزرگاہ سے غزہ داخل ہوا جہاں وفد نے فلسطینی قیادت سے بات چیت کی۔وفد میں مصری انٹیلی جنس کے فلسطین کے امور کے انچارج میجر جنرل عبدالخالق اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔
مصری وفد نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی قیادت سے ملاقات کی۔
قبل ازیں مصری وفد نے 10 اور 11 جنوری 2019ء کو غزہ کا دورہ کیا تھا ۔