فلسطینی شہرغزہ کی پٹی اورمصر کے درمیان سرحدی بارڈر ‘‘رفح کراسنگ پوائنٹ’’ کےعید الفطر کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی بارڈر امور کے نگران ماہر ابو سبحا نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ انہیں مصری حکومت کے اہم ذریعے نے بتایا ہے کہ قاہرہ نے غزہ کی پٹی سے ملحقہ سرحد کو عید الفطر سے قبل ہی کھول دیا جائے گا۔
فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ مصری حکومت کی جانب سے رفح بارڈر کھولے جانے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے تاہم امکان ہے کہ مصری حکومت بارڈر کو عیدالفطر سے قبل ہی کھول دے گی۔ ماہر ابو سبحا نے بتایا کہ رفح بارڈرکی بندش سے سرحد کے آر پار دونوں طر تیس سے پینتیس ہزار مسافروں کو یومیہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے اور اتوار کے روز رفح بارڈر کو عارضی طورپر کھولنے سے 3700 افراد کی آمد و رفت ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو کچھ سہولت ملی ہے۔ خیال رہے کہ مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کو گذشتہ ہفتے سیناء کے علاقے میں مصری فوجیوں پر حملے کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ حملے میں سولہ مصری فوجی جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے تھے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین