• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مصرکی انتقامی پالیسی سے غزہ کی پٹی دنیا سے کٹ کر رہ گئی

جمعہ 04-12-2015
in غزہ
0
Gaza RafaCross
0
SHARES
0
VIEWS

مصری حکومت کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مسلسل ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ عالمی برادری سے کٹ کررہ گئی ہے۔ رواں سال [ 2015 ء] کےدوران رفح گذرگاہ سے ایک وفد بھی غزہ کی پٹی میں نہیں آسکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے کے لیے سرگرم عالمی مہم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال 2014 ء میں رفح گذرگاہ سے 41 عالمی وفود غزہ آئے جن میں 317 عالمی انسانی حقوق کے مندوبین نے غزہ کا دورہ کیا تھا۔ سنہ 2013 ء میں 218 وفود میں شامل 4485 غیرملکی مندوبین نے غزہ کا وزٹ کیا جب کہ رواں سال میں ابھی تک کوئی ایک وفد بھی رفح بارڈر کے راستے غزہ کی پٹی میں نہیں آسکا ہے۔

انسداد ناکہ بندی کمیٹی کے چیئرمین علاء الدین البطہ نے غزہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ رفح گذرگاہ کی بندش کی وجہ سے عالمی سطح کا کوئی ایک وفد بھی رواں سال غزہ کا دورہ نہیں کرسکا ہے۔ عالمی امدادی اداروں کے وفود کی آمد میں تعطل کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں سماجی اور اقتصادی شعبوں میں شہریوں کو نئے بحرانوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علاء الدین البطہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مصری حکومت پر رفح گذرگاہ کھولنے کے لیے دبائو ڈالے تاکہ عالمی وفود کی غزہ کی پٹی تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کا ایک طرف سے اسرائیل نے محاصرہ کررکھا ہے اور دوسری جانب سے مصری حکومت نے پابندیاں عاید کررکھی ہیں۔ رواں سال کے گیارہ مہینوں میں رفح گذراہ صرف 21 دن کے لیے کھولی گئی ہے۔

مصر کے جزیرہ نما سینا میں پچھلے چار ماہ کے دوران فوج کے آپریشن کی آڑ میں رفح گذرگاہ کو بند کیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.