• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

‘مساجد کی شہادت سے اسرائیل مقدس مقامات کا کردار ختم نہیں کرسکتا’

اتوار 29-12-2013
in غزہ
0
plf masjid
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین شہرغزہ کی پٹی میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی حکومت کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کی جانب سے مساجد اور عبادت گاہوں کی مسماری سے ان مقامات کے کردار کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست نے  2010 ء اور  2012 ء کے دوران غز کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کے دوران مساجد اور عبادت گاہوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا  جس کے نتیجے میں سیکڑوں مساجد شہید ہوگئیں لیکن ان مقدس مقامات کے کردار کوختم نہیں کیا جاسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد شہریوں کی تعلیم وتربیت کے مراکزہیں اور یہ آئندہ بھی تربیتی مراکز رہیں گے۔ صہیونی ریاست چاہے جتنا زور لگا لے مساجد اور ان کے کردار کو ختم نہیں کرسکتا۔

ڈاکٹر اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ غزہ حکومت نے سال  2013 ء کے دوران شمالی غزہ میں  41  مساجد کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ ان میں 12  مساجد کی تعمیرو مرمت کا کام صرف ایک ماہ میں شروع کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی کے شمالی ضلع میں جامع مسجد بنی صالح کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب  میں سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ولید عویضہ، ڈائریکٹر اوقاف الشیخ عبدالقادرسالم ،جبالیا یونین کونسل کے چیئرمین عصام عودہ تعمیر مساجد کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ماھر السوسی سمیت کئی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر فلسطینی وزیرنے بتایا کہ سنہ  2010 ء میں معرکہ فرقان کے دوران صہیونی فوج نے  30  مساجد کلی طورپر شہید کردی تھیں اور  137  کو جزوی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.