غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محصور غزہ کے فلسطینی اسرائیلی سرحد کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے ہر جمعہ کے روز حق واپسی کےنام سے پر امن احتجاج کرتے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی کی جانب سے گزشتہ 14 سالوں سے جاری غیرقانونی محاصرہ توڑنا ہے ۔یہ بات قابل زکر رہے کہ اسرائیلی قبضے اور مسلسل جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کو مربوط طور پرمنظم کرنے والا اعلیٰ کمیشن جو کہ اسرائیلی ریاست اور اسکے محاصروں کے خلاف فلسطینی شہریوں کو احتجاج کو کنٹرول کرتا ہے نے بھی فلسطین میں رہنے والے تمام فلسطینیوں سے اس مارچ میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی قبضے اور مغربی کنارے پر اسرائیلی افواج کے محاصرے کے خلاف ہونے والا یہ ہفتہ واری مارچ اب ساٹھویں ہفتے میں داخل ہو رہا ہے اور فسطینی حکام اسکو عالمی یوم یروشلم کے طور پر منا رہے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے اس احتجاج کور روکنے کے لئے آنسو گیس شیل اور گولیاں برسائی جاتی ہیں جس کے باعث سنکڑوں شہری زخمی ہوتے ہیں جبکہ صیہونی اسنائپرز احتجاج میں شریک نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کو بھی اپنی گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں