(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے مزید 2068 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 146 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 146 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اب تک کل متاثرہ افراد کی تعداد 3573 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے مزید 2068 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 146 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
رواں سال مارچ کے بعد اب تک غزہ میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 3573 ہوگئی ہے۔ ان میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 1479 ہے جب کہ 2017 صحت یاب ہوئے ہیں اور 23 کا انتقال ہوگیا۔
غزہ کی پٹی میں 24 اگست کے بعد کرونا کی وبا میں اچانک تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کرونا کی وبا میں تیزی کے باعث غزہ میں حکومت نے کئی علاقوں میں سخت لاک ڈائون بھی لگایا ہے۔