• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

مجاہدین اسرائیلی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیں: فلسطینی حکومت

اتوار 11-11-2012
in غزہ
0
plf counterblast
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی حکومت نے تمام عسکری تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض فوج کی تازہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی قوت مجتمع کریں۔ حکومت نے صہیونی فوج کی جارحیت کو’’مجرمانہ‘‘ اقدام قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی بھی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز مختلف مقامات پر حملےکر کے کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کیا ہے۔ حملے میں شہید ہونے والے عام شہری اور فلسطینی مجاہدین بھی شامل ہیں۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت کے جواب میں حماس کی حکومت نے اپنے ردعمل میں ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کا قتل عام صہیونی فوج کو سخت مہنگا پڑے گا۔ بیان میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کی تمام ترذمہ داری صہیونی حکومت اور اس کی فوج پرعائد کرتے ہوئے عالمی برادری سےمطالبہ کیا کہ وہ قابض فوج کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

درایں اثناء غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکری تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کو جارحیت پر سخت جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ مجاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بلاجواز جارحیت مسلط کرکے مجاہدین کی قوت کو للکارا ہے۔ مجاہدین اس کے جواب میں یہودی کالونیوں اور صہیونی فوج کی تمام تنصیبات پر حملے کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.