غز ہ کی اسلامک یونیورسٹی کے چیئر مین ڈاکٹر کمالین کامل شعث کا کہنا ہے کہ غزہ کی یونیورسٹی نے گرین اینوائرمینٹل سٹینڈرڈز پر عمل کرنے کے حوالے سے فلسطین اور عرب دنیاکی یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ڈاکٹر شعث نے آگاہ کیا کہ غزہ کی اسلامک یونیورسٹی میں یہ استعداد موجود ہے کہ وہ اس حوالے سے دنیاکی تمام بڑی یونیورسٹیوں سے آگے آ جائے۔
یونیورسٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہگرین ماحولیاتی اسٹینڈرز پر عمل کرنے کے لیے یونیورسٹی نے نظریاتی اور عملی دونوں سطح پر سخت محنت کی تھی۔ ان اسٹینڈرڈز سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے یونیورسٹی کے مختلف سنٹرز اور فیکلٹیز میں متعدد اکیڈمک پروگرام شروع کیے گئے۔ عملی سطح پر بھی ان معیارات پر عمل کرنے کے لیے منصوبہ بندی اور تعمیرات کے مراحل میں سخت محنت کی گئی۔ انہو ں نے کہا کہ ان معیارات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کے لیے فلسطینی شہریوں میں بھی آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور اس ضمن میں طلبہ اور عام شہریوں کی کوششیں بھی قابل قدر تھیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین