غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی ایک 60 سالہ فلسطینی خاتون نے قرآن کریم کی ’’سند متواتر‘‘ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام ’’صوت القرآن‘‘ ریڈیو کے تجوید القرآن پروگرام میزبان الشیخ ھانی العلی نے 60 سالہ فلسطینی خاتون کو قرات قرآن کریم کی سند متواتر جاری کی۔ معمر فلسطینی قاریہ الحاجہ یسری الغندور المعروف ام شادی نے حفص بن عاصم کی روایت کے مطابق قرات قرآن کی سند متواتر حاصل کی جو تواتر کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا کرملتی ہے۔
الغندور نے ڈیڑھ سال قبل قرآت کا کورس شروع کیا۔ وہ تواتر کے ساتھ ترتیل قرآن کریم کے پروگرم میں شرکت کرتی رہی ہیں۔
خیال رہے کہ فلسطین میں ’’اتقان السند‘‘ ریڈیو پروگرام کافی مقبول ہے۔ فلسطینی اس پروگرام کو غیرمعمولی طورپر سراہتے اور اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔
دوسری جانب ریڈیو کے ڈائریکٹر زید ابو زائد الغندور کو قرآت قرآن کریم کی سند متواترحاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔