(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کی املاک مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ۔الخلیل کے علاقے میں ایک اور فلسطینی کا مکان مسمار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ طویل عرصے سے قابض صہیونی انتطامیہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے مکانات بزور طاقت ڈھائے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب مزید تیزی آتی جا رہی ہے۔گزشتہ شام بھی الخلیل شہر کی وادی غروث میں اسرائیلی حکام بلڈوز کے ہمراہ پہنچ گئے اور ایک مکان مسمار کر دیا ۔اسرائیلی حکام کے ہمراہ اسرائیلی فوجیوں کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
ذرائع کے مطابق بلڈوز کی آمد پر مقامی لوگوں میں اشتعال پیدا ہو گیا اور وہ اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کرنے لگا جس پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف پر تشدد حربے استعمال کرتے ہوئے متعدد لوگوں کو زخمی کردیا اور ان پر آنسو گیس کی فائرنگ بھی کی۔