(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی بربریت اور وحشیانہ پن جاری،فلسطینی کسانوں اور ان کی بھیڑوں پر فائرنگ کردی تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے اس وقت فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کردی جب وہ اپنی زمینوں پر کھیتی باڑی کر رہے تھے۔اسرائیلی فوج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے مویشیوں تک کو نہ بخشا اور وہاں موجود بھیڑوں پر بھی گولیاں برسا دیں۔فائرنگ کا یہ واقع غزہ پٹی کے قریب پیش آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔