(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری،مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 14 فلسطینیوں کو انکے گھروں سے گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ اسکے فوجیوں نے اسرائیل اور یہودی آبادکاروں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث 11 فلسطینیوں کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ہے اور حراستی مرکز میں منتقل کر دیا ہے۔
دوسری طرف الزاویہ قصبے میں موجود ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے قصبے میں مختلف کارروائیوں میں کمسن بچے سمیت سات شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
سات دوسرے شہریوں کو مختلف کاروائیوں کے دوران رام اللہ ، الخلیل ، بیت لحم اور جنین کے علاقوں میں کاروائیوں کے دوران اغؤا کیا۔