(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ختم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اس ناپاک عمل کی اجازت دینے والے فرانس کے صدر کے خلاف پورے فلسطین سمیت مسلم دنیا سراپہ احتجاج
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے متنازعہ علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں فرانس میں ہونے والے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف سینکڑوں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے غرب اردن ، القدس سمیت شمالی اور جنوبی فلسطینی علاقوں میں بھی فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔
مظاہرین نے فرانس کے صدر کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدرعمانویل میکروں کے پتلے جلائے جس نے ان گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنےکی اجازت دیتے ہوئے دشمنان اسلام کا دفاع کیااور مسلمانوں کی کھلی دل آزاری کی۔
مزید اطلاعات کے مطابق اسلام دشمن عناصر کے خلاف احتجاج میں شامل فلسطینی مظاہرین کے ساتھ ساتھ فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان جن میں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیغمبر اسلام کی گستاخی کرنے والے دوزخیوں کے خلاف شدیدنعرے بازی کرتے ہوئےبین الاقوامی قانون کے مطابق سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔