گزشتہ دو روز سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مجاہدین کے تازہ حملوں میں اسرائیلی فوج کے چار اہلکار جہنم واصل ہوگئے۔
یاد رہے پیر کی شام سے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر جاری بمباری میں اب تک آٹھ فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ اسرائیلی روزنامے ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی ویب سائٹ پرنشر خبر میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے نقب کے مغربی حصے میں واقع ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو ہدف بنایا تھا، جس وقت راکٹ داغے گئے اس وقت اس اڈے میں متعدد فوجی اہلکار موجود تھے جن میں سے چار افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین