(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز شدید گرمی کی پیش گوئی کردی۔آئنددو دنوں میں ساحلی پٹی پر ہوا کے کم دباؤ سے گرمی کی شدت میں عام دنوں کے مقابلے میں 9 سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز میں گر می میں خطرناک حد تک اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کے مشرق سے مغرب میں چلنے والی ہواؤں میں خاصی کمی آنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو گا اور ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال دو روز تک جاری رہے گی۔تاہم بعدمیں اس میں کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ بدھ کے روز وہ صبح گیارہ سے شام چار بجے تک اپنے گھروں تک محدود رہیں اور سورج کی روشنی سے بچنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں سے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی درخواست بھی کی۔