(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے زور دیا ہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینی قیادت کے خلاف جار ی منفی اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کا بھر پور مقابلہ کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے سینئر رہنما الشیخ حسن یوسف کے خلاف حالیہ دنوں میں جاری پروپیگنڈے پر بات کرتا ہوئے انہوں نے کہا کہ صیہونی حکام شیخ کا قتل کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے انکے خاندان کا نام مسلسل بدنام کیا جا رہاہے تا کہ تحریک آذادی کو کمزور کیا جائے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسیر فلسطینی رہنما شیخ حسن یوسف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا دوران خطاب یہ بھی کہنا تھا کہ صیہونی حکام شیخ کے منحرف بیتے کا انٹرویو شائع کر کے ان کے خاندان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹراحمد بحر نے الشیخ حسن یوسف اور ان کے خاندان کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک بچے کے منحرف ہونے کی بناء پرپورے خاندان کی کردار کشی نہیں کی جاسکتی۔ الشیخ حسن یوسف اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کے لیے صہیونی دن رات سرگرم ہیں