• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 16 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

فلسطینی قبائل کا صہیونی سہولت کاروں کے خلاف مزاحمتی فورسز کی حمایت کا اعلان

جنگ کے دوران بدامنی پھیلانے والے عناصر عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں اس لیے ان کے خلاف مزاحمتی فورسز کی کارروائیاں درست اور ضروری ہیں۔

جمعرات 16-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
فلسطینی قبائل کا صہیونی سہولت کاروں کے خلاف مزاحمتی فورسز کی حمایت کا اعلان

Palestinian fighters from the armed wing of Hamas take part in a military parade to mark the anniversary of the 2014 war with Israel, near the border in the central Gaza Strip, July 19, 2023. REUTERS/Ibraheem Abu Mustafa

0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے قبائل اور عشائر نے قابض تل ابیب کے حمایت یافتہ عناصر کی سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شہریوں کے امن و سکون کو خطرے میں ڈالے گا اسے کسی قبائلی یا عوامی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران بدامنی پھیلانے والے عناصر عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں اس لیے ان کے خلاف مزاحمتی فورسز کی کارروائیاں درست اور ضروری ہیں۔

قبائل نے فلسطینی سلامتی فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے جو جنگ بندی کے بعد غزہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔گزشتہ روز مزاحمتی فورسز نے غزہ کے وسطی علاقے میں صہیونی حمایت یافتہ عناصر کے خلاف ایک وسیع اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزاحمتی فورس رادع نے ایسے تمام گروہوں کے خلاف کارروائی کی ہے جو امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ فورس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے پناہ گزینوں اور شہریوں پر حملے کیے تھے۔

ایک سیکیورٹی اہلکار کے مطابق جو کوئی بھی شہریوں کے تحفظ کے خلاف کام کرے گا یا امن عامہ کو خطرے میں ڈالے گا اس کے لیے غزہ میں کوئی جگہ نہیں۔

Tags: صہیونی سہولت کارصیہونی ریاستفلسطینی قبائلمزاحمتی فورسز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.