غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی زندانوں میں قید ایک فلسطینی شہری 14سال بعد رہا ہوئے ہیں۔ 39 سالہ یوسف محمد عبدالوھاب زیود کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے السیلہ الحارثیہ کے رہائشی ہیں۔ انہیں چودہ سال قید سزا سنائی گئی تھی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران نے بتایا ہے کہ چودہ سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی شہری کو 19 اپریل 2015ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کا تعلق اسلامی جہاد کے ساتھ وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔ اسرائیلی عدالت میں ان کے خلاف پیش کی گئی فرد جرم میں یوسف زیود پر اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔