• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 17 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینیوں کے ناکارہ راکٹوں کا اسرائیلیوں پر نیا خوف طاری

جمعرات 29-11-2012
in غزہ
0
plf rockets
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر چودہ نومبر کو صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے سیکڑوں راکٹ حملوں نے دوران جنگ بھی قابض فوج کو ناکوں چنے چبوائے لیکن مجاہدین کے سیکڑوں راکٹ اپنے ہدف پر لگنے کے بعد پھٹنے سے رہ گئے تھے جو صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں کے لیے مسلسل خوف اور پریشانی کا باعث ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ نومبر کے وسط میں غزہ کی پٹی پر آٹھ روزہ حملے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے سیکڑوں کی تعداد میں اسرائیلی شہروں پر راکٹ داغے گئے۔ ان راکٹوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہے جبکہ ایک دوسرے ذرائع کے مطابق فلسطینیوں نے قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کی بستیوں پر 1490 راکٹ داغے تھے۔ ان میں سیکڑوں راکٹ اپنے اہداف پر پہنچنے کے بعد فوری دھماکے سے پھٹ گئے تھے تاہم سیکڑوں ایسے ہیں جو ناکارہ ہوجانے کے باعث موقع پر پھٹنے سے رہ گئے تھے۔ ملٹری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان راکٹوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک درجنوں راکٹوں کو قبضے میں لینے کے بعد انہیں تباہ کیا گیا ہے تاہم درجنوں ایسے ہوسکتے ہیں جو اب بھی یہودی آباد کاروں اور فوج کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔ صہیونی فوج کے لیے یہ اس لیے بھی خطرہ ہیں کیونکہ ماضی میں فلسطینیوں کے داغے گئے راکٹ اپنے ہدف پر لگنے کے بعد موقع پر تو نہیں پھٹے ہیں تاہم بعد ازاں جب انہیں چھیڑ گیا تو وہ دھماکے سے پھٹ پڑے۔ جس کے نتیجے میں کئی یہودی آباد کار ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی سماجی اور عوامی حلقوں میں فلسطینیوں کے ان راکٹوں کے بارے میں کئی قسم کے خدشات اور شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں۔ یہودی آباد کاروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی مشکوک مواد کو ہاتھ نہ لگائیں اور اگر انہیں کوئی راکٹ نما یا کوئی بھی ایسی خطرناک چیز دکھائی دے تو اس کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.