(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)چ
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تحریک کے کارکنان کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں غزہ کی پٹی سےکئی راکٹ داغے گئےجس کے نتیجے میں 5 یہودی آبادکاروں کے زخمی ہونے اور بھاری مالی نقصان کی خبر معصول ہوئی ہے۔
اس حوالے سےصہیونی فوج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے داغے گئے راکٹوں میں سے کچھ راکٹ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام آئرن ڈون سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے اور وہ ایک یہودی کالونی میں جا گرے جس کے ساتھ ہی ان راکٹوں کے پھٹنے سے کم سے کم پانچ یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔