(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ‘اونروا’ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ریلیف ایجنسی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث فلسطینیوں کی بہبود کی ایجنسی کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ‘اونروا’ کے ڈائریکٹر جنرل فیلپ لازارینی نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ریلیف ایجنسی کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے انہوں نے عالمی برادری اور امداد دینے والے ملکوں سے فوری مداخلت کرنے اور امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہنگامہ بنیادوں پر امداد فراہم نہیں کی گئی تو بہبود کا یہ ادارہ کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارے اور عالمی برادری کی طرف سے امداد کی فراہمی میں کمی کے نتیجے میں اونروا تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے، اسے بچانے کے لیے عالمی برادری کو فوری امداد فراہم کرنا ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوںکو ماضی کی نسبت زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد روکے جانے کے بعد ‘اونروا’ کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔