شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے سوموار کی شام فضائی حملے میںدو فلسطینی شہید جبکہ ایک شدیدزخمی ہو گیا۔
قدس پریس کے مطابق قابض اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں ایک فلسطینیوں کے اکٹھ پر میزائل داغا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں دو نوجوان چوبیس سالہ جھاد ابو شھاب اور تئیس سالہ عبدالرحمن زعمین بتائے جاتے ہیں
اسرائیلی فضائی حملے میں القسام بریگیڈ نے شہید ہونے والے نوجوان جھاد ابو شھاب کو اپنا کارکن ظاہر کیا، جبکہ سوموار کی صبح اسرائیلی فضائی حملے میں داغے گئے میزائل سے اسلامی جھاد کے عسکری ونگ قدس بریگڈ کے کارکن شہید ہوئے جو اس وقت موٹر سائیکل پر جا رہے تھے
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین