غزہ کی حکومت کے فلسطینی وزیر تعلیم و تربیت اسامہ مزینی نے اس سال غز ہ سٹی میں ایک عسکری اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی جانب سے ملٹری اسکول کھولنے کی اجازت کے بعد اس اسکول کا افتتاح اس سال ستمبر میں ہو گا، اسکول کو گزشتہ سال نومبر میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے معروف جہادی کمانڈر الجعبری کا نام دیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم اسامہ مزینی نے ”آزادی کے محافظ” کے عنوان سے جاری گریجویشن پروگرام کے پہلے بیج کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ملٹری اسکول کی عمارت تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ اسکول کو ”شہید احمد جعبری ملٹری اسکول” کا نام دیا گیا ہے۔ جس کا مقصد فلسطین کے دلیر کمانڈر کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت تعلیم اس جون سے اسکول میں داخلے شروع کردے گی، ایک ماہ بعد اس اسکول کے لیے تشہیری مہم کا آغاز کردیا جائے گا۔ اسکول کا نصاب تیار کر لیا گیا ہے۔ اسکول کی عمارت کے لیے جگہ کے انتخاب سمیت دیگر امور پر طے پاگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ میں اپنی طرز کا اس منفرد اسکول میں تعلیم کا آغاز ستمبر میں ہو جائے گا، اور اسمیں دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسوں کی سطح کی تعلیم شروع کر دی جائے گی۔ ملٹری ایجوکیشن کے حوالے سے یہ اسکول اپنی نوعیت کا منفرد اسکول ہو گا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین