غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں کے ماہی گیروں کو مچھلیوں کےشکار کے لیے اسرائیل نے 15 کلو میٹر تک سمندر میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں ماہی گیریونین کے ترجمان نزار عیاش نے بتایا کہ اسرائیلی حکام غزہ کے بعض علاقوں میں فلسطینیوں کو سمندر میں 15 ناٹیکل مائیکل اور بعض مقامات پر 12 کلو میٹر تک ماہی گیری کی اجازت دی ہے۔
نزار عیاش نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینی رابطہ کارکو بتایا گیا ہے کہ جنوبی غزہ میں رفح کےعلاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کو 15 کلو میٹر سمندرمیں مچھلیوں کے شکار کی اجازت دی گئی ہے۔
اس کےعلاوہ فلسطینی ماہی گیروں کو کشتیوں کی تیاری کے لیے فائبرگلاس اور دیگر خام مواد حاصل کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔