اسرائیلی بحریہ نے پیر کے روز غزہ کی پٹی کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ صہیونی بحری پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے علی الصبح فجر کے وقت السودانیہ کے علاقوں میں فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ترجمان کو بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ کی بنا پر فلسطینی ماہی گیروں کو مچھلیوں کے شکار سے پہلے ہی واپس آنا پڑا۔ اس تازہ کارروائی کے بعد فلسطینی ماہی گیر ساحل سے صرف ڈیڑھ میل دور تک ہی سمندر میں جا سکے۔
خیال رہے کہ عالمی قوانین کے مطابق ہر ملک کے ساحل پر بارہ میل تک کی سمندری حدود اسی ملک میں شامل ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں حماس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت اسرائیل نے غزہ کی ساحلی حدود کو تین میل سے بڑھا کر چھ میل تک بڑھانے پر حامی بھری تھی۔ تاہم کچھ ماہ بعد ہی ااس نے یہ حدود پھر تین میل کردی تھی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین