• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے دو پناہ گزینوں کی تیار کردہ دستاویزی فلمیں بہترین قرار

اتوار 27-10-2013
in غزہ
0
plf unwara1
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے براہ بحالی پناہ گزین ” اونروا” نے بتایا ہے کہ فلسطینی شہرغزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے دو مہاجرین نے سنہ 2013 ء میں "پناہ گزین یوتھ” کے مسائل کے عنوان سے فلمیں تیار کی ہیں جنہیں پناہ گزینوں کے حوالے سے بنائی گٓئی فلموں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر بہترین دستاویزی فلمیں قرار دیا گیا ہے۔

رام اللہ میں "اونروا” کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے بیس سالہ نوجوان پروڈیوسر صلاح الھو کی پناہ گزینوں کے مسائل اور مشکلات پر بنائی گئی فلم کو پہلی بہترین فلم کا ایوارڈ ملا ہے۔ اسی شہر کے 21 سالہ حسام ابو دان کو پناہ گزینوں ہی کے مسائل کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم میں دوسرا بہترین پروڈیوسر قرار دیا گیا ہے۔ دونوں فلسطینی نوجوانوں نے اندرون اور بیرون ملک لاکھوں فلسطینی پناہ گزین بچوں، بوڑھوں، مردو خواتین کی روز مرہ کی مشکلات کو نہایت خوبصورتی اور کمال مہارت کے ساتھ فلمایا ہے۔

دستاویزی فلموں نے بعض شارٹس دلفریب ہی نہیں بلکہ آنکھوں میں آنسو اور دل پر رقت طاری کرنے والے ہیں۔ مثلا غزہ کی پٹی میں ایک مہاجر کیمپ کے بچے ایک پہاڑی سے نکلے والے پانی کے قطروں کو اپنے چلو میں بھرنے کے بعد اسے جمع کرکے اپنے گھرلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ دن بھر کی محنت کے دوران وہ چند کلو پانی بھی جمع نہیں کرپاتے۔

فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق "بلب کے بغیرتاریں” کے عنوان سے بنائی گئی فلم کو تیسرا اور سمر ابوعوف کی "روٹی شہ رگ ہے” کو چوتھی بہترین فلم قرار دیا گیا۔ موخرالذکر دونوں دستاویزی فلموں میں لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.