ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین و فتح مبین کے عنوان سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچ ڈویژن کے زیر اہتمام غزہ پر صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نشتر پارک سے ایم اے جناح رود تک نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے صدر محمد اکبر نے کہ کہ غزہ میں ظالم و غاصب اسرائیل نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے مصوم بچوں ،عورتوں جوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے اس پر ظلم کی انتہا ہسپتالوں پر بھی حملہ کر کے زخمیوں کو شہید کیا جارہا ہے اور عالمی امن کے علمبردار خاموش رہ کر اسرئیل کی حمایت کر رہے ہیں اور دوسری طرف مسلمانان عالم خالی زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں اور ہر روز کئی درجن افراد ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں دوسری طرف امریکہ مسلمانوں کو ہی قصوروار قرار دے رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کراچی سمیت ملک بھر میں پاکستان و غزہ کے حالیہ دہشت گردی کے خلاف” کربلاعصر حاضر پاکستان سے غزہ تک“ کے عنوان سے بیداری مہم کا آغاز کر رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا اسرائیل شر مطلق ہے جس سے خیر کی توقع کرنا بھی بے وقوفی ہے جس چیز کی بنیاد جھوٹ پر وہ ذیادہ عرصہ تک نہیں سکتی اور اسرائیل تو مکڑی کے جالے سے زیادہ مضبوط نہیں غزہ پر حملہ اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا ہم بیدار ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر کہ مظلومین کے ساتھ ہیں اور کسی صورت مظلومین فلسطین کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس کے ساتھ ساتھ عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام کو اس صورت حال پرچپ کا روزہ توڑنا ہوگا اور کھُل کر یزید وقت کہ خلاف آواز بلند کرنا ہوگی ورنہ یہ آگ کل ہمارے گھر بھی جلا دے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آج لب آزاد نہ کیے تو قیامت میں رسول خدا(ص) کو کیا جواب دیں گے ہم نے کربلا سے سبق سیکھا ہے تعداد میں کم ہو یا زیادہ دشمن کا مقابلہ کر کے دشمن کو ذلیل و رسوا کردیا جائے کہاں ہے او آئی سی کہاں ہے عرب لیگ کہاں ہے اقوام متحدہ ۔انہوںنے حماس اور جہاد اسلامی کو اسرائیل کو پسپا کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہے۔اس موقع پر شرکائے مظاہرہ نے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔