سماجی روابط کی معروف ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ نے ایک اطالوی انسانی حقوق سرگرم کارکن روزا سکیانو کا پیج اس وجہ سے بند کردیا کہ اس نے اپنے پیج پر اسرائیلی جارحیت کے ہاتھوں زخمی فلسطینی بچوں کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
ان بچوں کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ بدھ سے غزہ پر جاری انسانیت سوز بمباری میں شہید کردیا تھا۔ فیس بک کی جانب فلسطینیوں کےخلاف اس تعصب کے بارے میں تفصیلات بتاتےہوئے اٹالوی خبر رساں ایجنسی نے روزا سکیانو کے حوالے سے بتایا کہ ان تصاویر کو انکے پیج سے اتار دیا گیا اور میرے پیج کو چوبیس گھنٹے تک بند کردیا گیا۔

سکیانو کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حالات اب تک تبدیل نہیں ہوئے ہیں رات گئے تک غزہ کے علاقوں پر خوفناک بمباری جاری ہے، اسرائیلی بے دریغ حملوں کے پیش نظر عنقریب قیام امن کے آثار نظر نہیں آ رہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جانب سے پیر کی شام تک بمباری کے چھ دنوں میں 109 فلسطینی شہید جبکہ 885 زخمی کیے جا چکے ہیں۔
لسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 26 فلسطینی بچے، تیرہ بزرگ اور دس خواتین بھی شامل ہیں، اسی طرح زخمیوں میں بھی 280 بچے، 145 خواتین اور 57 بزرگ شہری شامل ہیں۔