• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 28 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ کے الزيتون علاقے میں 1500 مکانات تباہ، 80 فیصد لوگ زبردستی بے گھر کر دیے گئے

محمود بصل نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیل نے 6 اگست سے شروع ہونے والی زمینی کارروائی میں جنوبی الزيتون کو زمین بوس کر دیا۔

جمعرات 28-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں قابض اسرائیلی نسل کشی کے دوران روزانہ تیس فلسطینی معذور ہو رہے ہیں
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے جنوب مشرقی غزہ شہر کے الزيتون محلہ میں صرف اگست کے آغاز سے اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں اس محلے کے 80 فیصد سے زیادہ باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی غزہ کے جبالیا اور جبالیا النزلة میں بھی صورتحال یکساں طور پر ہولناک ہے۔

محمود بصل نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیل نے 6 اگست سے شروع ہونے والی زمینی کارروائی میں جنوبی الزيتون کو زمین بوس کر دیا۔ اس دوران صہیونی فوج بلڈوزروں، بھاری مشینری، بارودی روبوٹوں اور ڈرونز کا استعمال کر رہی ہے۔ روزانہ اوسطاً سات دھماکے کیے جاتے ہیں جبکہ کواڈ کاپٹر ڈرونز گھروں کی چھتوں پر دھماکہ خیز مواد گراتے ہیں جس سے تباہی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وحشیانہ کارروائی کے نتیجے میں ہزاروں خاندان مغربی غزہ یا شمالی حصوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں مگر وہاں بھی کوئی محفوظ مقام نہیں ہے۔

اگست کے آغاز سے قابض اسرائیل نے الزيتون محلہ پر ہمہ گیر حملہ شروع کیا جس میں بارودی روبوٹ، توپوں کی گولہ باری، اندھا دھند فائرنگ اور جبری ہجرت شامل ہیں۔ یہ سب کچھ اس صہیونی منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ مرحلہ وار غزہ کے باقی حصوں پر دوبارہ قبضہ جمانا چاہتا ہے۔ 8 اگست کو صہیونی حکومت نے باضابطہ طور پر اس منصوبے کی منظوری دی جس کے مطابق غزہ شہر سے آغاز کرتے ہوئے پورے خطے پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا۔

ماہرین کی جانب سے کیے گئے سیٹلائٹ تجزیے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ قابض اسرائیل نے جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ شہر میں کم از کم 36 ہزار عمارتیں تباہ کر دی ہیں جو وہاں موجود کل عمارتوں کا 80 فیصد بنتی ہیں۔

محمود بصل نے مزید کہا کہ جبالیا اور جبالیا النزلة میں بھی قابض اسرائیل وہی طریقہ کار اپنائے ہوئے ہے۔ فضائی بمباری، توپخانے کا حملہ اور روبوٹوں کے ذریعے دھماکے کیے جا رہے ہیں مگر صہیونی فوج کو کسی زمینی پیش قدمی میں کامیابی نہیں مل سکی۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی نظام تباہی کے دہانے پر ہے، صحت اور امدادی سہولیات کا شدید بحران ہے اور کسی بھی طرح کے پناہ گاہیں یا محفوظ مقامات موجود نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل کا "خالی علاقوں” کا دعویٰ ایک مکروہ جھوٹ ہے، کیونکہ اگر محفوظ علاقے ہوتے تو ہسپتالوں پر حملے نہ ہوتے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خان یونس کے ناصر ہسپتال پر بمباری، دير البلح کے شہداء الاقصی ہسپتال کے قریب بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ اور رفح پر مکمل قبضہ کیا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے؟

شمالی غزہ میں قابض اسرائیل کے بڑھتے حملوں کے باعث ایک نئی لہر میں جبری ہجرت جاری ہے۔ صہیونی فوج نے یہاں شہریوں کو انخلا کے الٹی میٹم دیے ہیں تاکہ وہ اپنی وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعے شہر پر دوبارہ قبضہ جما سکے۔

قابض اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے "غفعاتی” بریگیڈ کے تحت ایک نئی انجینئرنگ بٹالین تشکیل دی ہے جو جبالیا میں جاری کارروائیوں میں شریک ہوگی۔

اقوام متحدہ کی تنظیموں نے 22 اگست کو ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا تھا کہ غزہ پر ہونے والے یہ حملے فلسطینی عوام کی پہلے سے بڑھتی بھوک اور مصیبتوں کو مزید دوگنا کر دیں گے۔

امریکہ کی سرپرستی میں قابض اسرائیل غزہ میں اجتماعی نسل کشی پر عمل پیرا ہے جس میں قتل عام، بھوک، تباہی اور جبری ہجرت سب شامل ہیں۔ یہ سب کچھ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو روندنے کے مترادف ہے۔

اس صہیونی درندگی کے نتیجے میں اب تک 62 ہزار 895 فلسطینی شہید، ایک لاکھ 58 ہزار 930 زخمی، 9 ہزار سے زائد لاپتہ، لاکھوں بے گھر اور 313 فلسطینی قحط کا شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں جن میں 119 معصوم بچے شامل ہیں۔

Tags: اسرائیلالزيتونصہیونی فوجصیہونیصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.