(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کو عالمی وباء کورونا سے محفوظ بنانے کیلئے انسداد کورونا وائرس کے اسپرے کئے گئے جس میں ایک ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ میں آج نماز جمہ کی ادائیگی کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے غزہ کے سول ڈیفنس کے ادارے کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا جس میں شہر کی درجنوں مساجد میں انسداد کورونا اسپرے کیا جس کوسرانجام دینے کیلئے ایک ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا ۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ سے اب تک کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 3751 ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونےوالے افراد کی تعداد گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران51ہوچکی ہے۔