فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جنگی جہازوں نے نچلی پروازوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے باعث شہری سخت خوف کی کیفیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ منگل کو اسرائیلی بمبار طیاروں نے دن بھر نچلی پروازیں جاری رکھیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ صہیونی فوج کے ایف 16 جنگی جہاز مسلسل نچلی پروازیں کرتے رہے جن کے خوف سے شہری گھروں میں دبک کر رہ گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے جنگی جہازوں کی تازہ پروازوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ایف سولہ جنگی جہازوں کے علاوہ صہیونی فوج کے زیراستعمال ڈرون طیارے بھی مسلسل پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہر کے جنوبی سمت میں ایف سولہ جہازوں کی پروازیں جاری ہیں جبکہ شمال مشرقی سمت میں ڈرون طیارے دیکھے گئے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین