(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی ملک لکسمبرگ کی جانب سے غزہ کی خواتین اور چھوٹے صنعتکاروں کیلئے مقامی سطح پر سینیٹائزر اور صابن بنانے کیلئے ایک تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کی عالمی وباء سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کو کسی حد تک کم کرنا ہے۔
زرعی ترقیاتی ایسوسی ایشن "زرعی ریلیف” نے بتایا ہے کہ یورپی ملک لکسمبرگ کی جانب سے گزشتہ تیرا سالوں سے صیہونی ریاست کی معاشی ناکہ بندی اور محاصرے کے شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کی خواتین اور چھوٹے صنعت کاروں کو کورونا وائرس کے بحران کے باعث ہونے والے معاشی نقصان کے ازالے کیلئے مقامی سطح پر سینی ٹائزر اور صابن بنانے کیلئے ایک تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا ہے ۔
ورکشاپ کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ سافٹ ہینڈ کے نام سے شروع ہونےو الے اس تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد مقامی سطح پر گھریلوصنعت کو فروغ دینا جبکہ حالیہ عالمی وباء کے باعث ہونے والے نقصان کو کم سے کم کرنا ہے ۔