• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 20 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کی تعمیرِ نو اولین ترجیح، امت عربی کو دوگنی اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی:عرب پارلیمنٹ

غزہ کی فوری تعمیرِ نو کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ قابض اسرائیل کی درندگی سے تباہ حال علاقے کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔

پیر 20-10-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
جنگ بندی کے فوراً بعد قابض اسرائیل کا لبنان پر فضائی حملہ
0
SHARES
4
VIEWS

 (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عرب پارلیمنٹ کے سربراہ محمد بن احمد الیماحی نے زور دیا ہے کہ عرب دنیا اور عالمی برادری کو اپنی تمام تر توانائیاں مجتمع کر کے غزہ کی فوری تعمیرِ نو کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ قابض اسرائیل کی درندگی سے تباہ حال علاقے کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔

جنیوا میں منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے 151ویں جنرل اجلاس سے قبل عرب پارلیمانی گروپ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیماحی نے کہا کہ ’’اس وقت موجود عالمی سیاسی فضا کو بھرپور طور پر استعمال کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتراف کو عملی شکل دینا ناگزیر ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ اجلاس عرب پارلیمانوں کے درمیان گہرے رابطے اور یکجہتی کا مظہر ہے، اور ایسے نازک وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب دو برس تک جاری رہنے والی قابض اسرائیل کی نسل کش جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پایا ہے‘‘۔

الیماحی نے اس پیش رفت کو انتہائی اہم اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی جانب پہلا سنجیدہ قدم قرار دیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ عرب پارلیمنٹ ہمیشہ عرب بین الاقوامی پارلیمانی اتحاد کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ عرب موقف کو متحد کیا جا سکے، امت کے ضمیر کی نمائندگی کرنے والی آواز بلند ہو، اور فلسطینی قوم کے منصفانہ و برحق مقدمے کا دفاع مضبوط دلائل کے ساتھ کیا جا سکے۔

Tags: تعمیر نوصہیونی فوجصیہونی ریاستعرب پارلیمنٹغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.