فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حکومت کے زیرانتظام توانائی و قدرتی وسائل کے ادارے نے غزہ کی پٹی کو دی جانے والی گیس پراضافی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ فلسطینی کابینہ نے گیس سرچارج پر”بلو” کے نام سے نیا اضافی ٹیکس رواں ماہ کے لیے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے مگر یہ ناکافی ہے۔ حکومت اس ٹیکس کو مکمل اور مستقل طورپر ختم کرے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں توانائی و قدرتی وسائل کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ کا علاقہ پچھلے کئی سال سے توانائی بالخصوص بجلی کے شدید بحران کا سامنا کررہا ہے۔
فلسطینی کابینہ کی جانب سے ایک ماہ کے لیے غزہ کی پٹی کو فراہم کردہ گیس پراضافی ٹیکس وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے مگر یہ فیصلہ کافی نہیں۔ حکومت گیس پراضافی ٹیکس مکمل طورپر ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ محصورین غزہ کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔