فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں مرکزی پاوراسٹیشن کو چالو رکھنے کے لیے قطر کی جانب سے ایندھن کی فراہمی پر فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امیر قطر نے مشکل کی اس گھڑی میں محصورین غزہ کی مدد کرکے خود کو فلسطینی قوم کی دعاؤں کا حق دار قرار دیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے ایک نیوز کانفرنس سےخطاب میں کہا کہ وہ برادر مملک قطر اور مصر دونوں کا شکریہ ادا کرتےہیں کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں بروقت ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنا کر توانائی کے ایک بڑے بحران سے بچالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی جانب سے تیل سپلائی کیے جانے پر وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ دوحہ فلسطینیوں کی امداد جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ قطرکی جانب سے غزہ کی پٹی کوکئی ہزار ٹن ایندھن بھیجا تھا تاہم اسرائیل کے راستے آنے والے تمام ٹرکوں کو صہیونی ریاست نے روک دیا تھا جبکہ کئی آئل ٹینکر مصرکی طرف سے آنے مصر کے ساحلی شہر سویز میں روکے گئے تھے۔ گذشتہ روز مٓصر اور اسرائیل دونوں نے غزہ کے لیے آنے والے قطری آئل ٹینکرز کو شہرمیں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین