غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار نیکولائی ملاڈینوف نے کہا ہے کہ ’’یواین‘‘ کی طرف سے غزہ کی پٹی کے شہریوں کے روزگار کے لیے 20 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں غزہ میں 45 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی نیوز ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ ’’یواین‘‘ کی طرف سے فلسطینی اور اسرائیلی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے اور ہم غزہ کے علاقے میں فلسطینیوں کے معاشی استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں صنعتی شعبے کے فروغ کے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے شہریوں کو آزادانہ کام کرنے کی ضرروت ہے۔
اقوام متحدہ کے مندوب کا کہنا ہےکہ سال 2018ء کے دوران فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے لیے مصر کے توسط سے کوششیں کی گئیں۔ غزہ کے عوام کو بھی معاشی طورپر زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کرنے، صحت، پانی، ایندھن، حفظان صحت اور دیگر شعبوں کے لیے فنڈز جمع کیے جا رہے ہیں۔