عوامی مزاحمتی تحریک نے غزہ کی فلسطینی مزاحمتی تحریکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر ممکنہ اسرائیلی فوجی جارحیت کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔
تحریک کے ترجمان خالد عذبات نے کہا ہے کہ حقائق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اسرائیل عرب دنیا اور عالمی برادری کی مرضی سے غزہ پر ایک نئی جارحیت مسلط کرنے جارہا ہے تاکہ فلسطینی مسلم مزاحمت کو ختم کیا جاسکے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں تمام کوششوں اور کاوشوں کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے اور حالات کی سنگینی کا اداراک کرتے ہوئے کسی بھی موجودہ سیاسی مخاصمت کو دبانے کا وقت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مزاحمتی ہتھیاروں کا رخ ہر وقت صیہونی دشمن کی جانب رکھا جائے تاکہ فلسطینی مزاحمت پر کسی بھی اسرائیلی حملے کو ناکام بنایا جاسکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین