• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری، سردی سے پانچواں نومولود شہید

گرم کپڑے اور امدادی سامان کئی ماہ سے غزہ میں داخلے کی اجازت کے انتظار میں ہیں، جس کے باعث بے شمار جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

پیر 30-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی نسل کشی: سردی سے مزید تین نومولود بچے شہید
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو اعلان کیا کہ سردی اور خیموں میں ہیٹنگ کی عدم دستیابی کے باعث ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ یہ واقعہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں پیش آیا، جہاں ایک ماہ کا نوزائیدہ بچہ سردی کے باعث انتقال کر گیا، جبکہ

اس کے جڑواں بھائی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ یہ بچہ اس ہفتے سردی سے ہلاک ہونے والا پانچواں بچہ ہے۔ اس سے قبل 4 دیگر نوزائیدہ بچوں، جن کی عمریں 4 سے 21 دن کے درمیان تھیں، سخت سردی اور شدید موسمی حالات کے باعث اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ناصرف بچے بلکہ دیگر افراد بھی سردی کا شکار ہو رہے ہیں۔ خان یونس کے علاقے المواصی میں "مستشفى غزة الأوروبي” کے ڈاکٹر احمد الزہارنة شدید سردی کے باعث شہید ہو گئے۔ ان کی لاش دو روز قبل ان کی خیمے سے برآمد ہوئی، جہاں وہ بے حد خراب حالات میں زندگی گزار رہے تھے۔ یہ سانحہ غزہ کے نہتے شہریوں کی تکلیف دہ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (اونروا) کے کمشنر جنرل، فلپ لازارینی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے بچے سردی اور پناہ گاہوں کی کمی کے باعث جانیں گنوا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ گرم کپڑے اور امدادی سامان کئی ماہ سے غزہ میں داخلے کی اجازت کے انتظار میں ہیں، جس کے باعث بے شمار جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ اس صورتحال نے بین الاقوامی برادری سے فوری مدد کی اپیل کو مزید تقویت دی ہے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطینینومولود
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.