(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غاصب صیہونی فوج کے مظالم کی تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران گزہ کے مختلف علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت سینتیس فلسطینیوں کو شہید اور ایک سو آٹھ کو زخمی کردیاہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر دوہزار تیئس سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک شہدا کی تعداد چوالیس ہزار چار سو چھیاسٹھ ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ پانچ ہزار تین سو اٹھاون زخمی ہوگئے ہیں۔