اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی زیتون کالونی میں القسام بریگیڈ کے ایک ٹھکانے پر خوفناک بمباری کی جس کی زد میں آکر حماس کے
سیاسی ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر ستائیس سالہ محمود ھیجی شہید ہوگئے جبکہ اس حملے میں مزید کوئی مجاہد زخمی نہیں ہوا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے زیتون کالونی میں القسام بریگیڈ کے ایک ٹھکانے پر اچانک حملہ کردیا جس کی زد میں آکر معروف کمانڈر محمود ھیجی شہادت پاگئے جن کی نعش غزہ کے شفا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب غزہ کی شجاعیہ کالونی میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک غارت گری کی، صہیونی آرٹیلری کی گولہ باری سے تین شہری ز خمی ہوگئے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین