• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پراسرائیلی حملوں نے نظام تعلیم تباہ کر دیا: یونیسیف

پیر 20-07-2009
in غزہ
0
plf israeli_air
0
SHARES
0
VIEWS

plf israeli_air

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے "یونیسیف” کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ وشمالی افریقہ  سیگرد کاج نے کہا ہے "یونیسیف”  غزہ پر اسرائیلی  حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد فلسطین میں تعلیمی سال کے لیے بچوں کو تیار کررہی ہے۔

 

غزہ دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے "کاج” کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے دوران بچے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس جنگ نے غزہ کے نونہالوں پرگہرے منفی نفسیاتی اثرات مرتب کیے اور ان کا تعلیمی نظام مکمل طور پرتباہ کردیا۔

عالمی ادارے کی اہلکار کا کہناتھا کہ وہ غزہ میں بچوں کی زندگیاں معمول پرلانے کے لیے کئی قسم کے نفسیاتی پروگراموں پرکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ غزہ جنگ کے چھ ماہ کے بعد کے حالات اور بچوں میں اس کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔یونیسیف غزہ میں تعلیمی نظام کی بحالی کے لیے شہریوں کو درپیش ضروریات کا اندازہ لگارہا ہے تاکہ تعلیم کا سلسلہ ازسر نوشروع کیاجاسکے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں  کاج نے کہا کہ وہ دنیا میں بھر میں بچوں کی آزادی اور ان کے حقوق پرکی بحالی پریقین رکھتے ہیں اور غزہ میں بچوں کی صورت حال کو بہتر بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یونیسیف کی اہلکار نے کہا کہ انہیں جنگ کے فوری بعد اور آج کے حالات کا موازنہ کرنے کے بعد یہ دیکھ کرخوشی ہوئی کہ جنگ کی تباہ کاریوں کے باوجود غزہ میں بچوں کی استعداد کارتیزی کے ساتھ معمول پرآرہی ہے تاہم غزہ میں حالات کو مکمل طورپرمعمول پرلانے کے لیے اسرائیل کو غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے میں معاشی ناکہ بندی اور راستوں کی بندش کے باعث اہل غزہ کو درکار ضروریات کا ایک چوتھائی بھی فراہم نہیں کیاجارہا جو ایک افسوسناک امر ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.