• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ و شمالی علاقے میں لاکھوں فلسطینیوں کا ہجرت سے انکار

وہ قابض اسرائیل کی شدید بمباری اور جاری نسل کشی کے باوجود جنوب کی طرف نقل مکانی کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

بدھ 17-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ و شمالی علاقے میں لاکھوں فلسطینیوں کا ہجرت سے انکار
0
SHARES
15
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے اعلان کیا ہے کہ دس لاکھ سے زائد فلسطینی شہری غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں اپنی زمینوں اور گھروں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ وہ قابض اسرائیل کی شدید بمباری اور جاری نسل کشی کے باوجود جنوب کی طرف نقل مکانی کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ جبری ہجرت کی یہ مسلسل مہم بین الاقوامی قوانین اور تمام انسانی معاہدوں کی صریح ًخلاف ورزی ہے۔

دفتر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غزہ شہر اور شمالی علاقے کی کل آبادی تیرہ لاکھ سے زائد ہے جس میں سے تین لاکھ اٹھانوے ہزار سے زائد شمالی غزہ کے رہائشی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کو مغربی علاقوں کی طرف جبراً بے گھر کیا گیا ہے جبکہ نو لاکھ چودہ ہزار سے زائد غزہ شہر کے شہری ہیں۔ ان میں سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ افراد کو مشرقی محلوں سے نکال کر وسطی اور مغربی علاقوں میں منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق حالیہ دنوں میں صیہونی حملوں میں شدت آنے کی وجہ سے تقریباً ایک لاکھ نوے ہزار شہری اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ہی ایک معکوس رجحان بھی دیکھنے میں آیا جس میں پندرہ ہزار سے زائد افراد اپنے اصل علاقوں میں واپس لوٹ آئے تاکہ اپنے گھروں کا ساز و سامان محفوظ کر سکیں کیونکہ جنوبی علاقوں میں زندگی کی بنیادی ضروریات بھی دستیاب نہیں ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ خان یونس اور رفح کی المواصی پٹی جہاں اس وقت تقریباً آٹھ لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں اور جسے قابض اسرائیل گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے محفوظ انسانی زون قرار دیتا ہے۔ اس علاقے میں اب تک ایک سو نو سے زائد سفاکانہ فضائی حملے ہو چکے ہیں جن میں دو ہزار سے زائد شہری شہید ہوئے۔ یہ علاقہ ہسپتال، پانی، خوراک، بجلی، تعلیم اور پناہ گاہ جیسی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے جس نے یہاں زندگی گزارنا ناممکن بنا دیا ہے۔

غزہ کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ قابض اسرائیل نے جو نام نہاد پناہ گزین زونز بنائے ہیں وہ کل رقبے کا صرف بارہ فیصد ہیں اور ان میں سترہ لاکھ سے زائد انسانوں کو جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ حقیقت میں حراستی کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ شمالی غزہ اور غزہ شہر کو اس کے باشندوں سے خالی کرایا جا سکے۔ دفتر نے اس منصوبے کو ایک مکمل جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

دفتر نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کی اجتماعی نسل کشی اور جبری نقل مکانی کی یہ حکمت عملی قطعی ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کی خاموشی اور اپنی ذمہ داریوں سے گریز ایک افسوسناک اور مجرمانہ غفلت ہے۔

دفتر نے قابض اسرائیل اور اس کے سب سے بڑے حمایتی امریکہ سمیت ان تمام ممالک کو بھی اس جرم میں برابر کا شریک ٹھہرایا جو فلسطینی عوام کے خلاف اس نسل کشی میں ملوث ہیں۔ اس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں ان جرائم کو رکوائیں، قابض ریاست کے رہنماؤں کو عالمی عدالتوں کے کٹہرے میں لائیں اور فلسطینی عوام کے حقِ زندگی اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونیصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.